ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سوشل میڈیا ہب کی تشکیل نگرانی راج بنانے کی طرح: عد لیہ 

سوشل میڈیا ہب کی تشکیل نگرانی راج بنانے کی طرح: عد لیہ 

Sat, 14 Jul 2018 01:00:44    S.O. News Service

نئی دہلی:13 /جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آن لائن اعداد و شمار پر نگرانی کرنے کے لئے سوشل میڈیا ہب کے قیام کے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے فیصلے پر سخت رخ اپناتے ہوئے آج کہا کہ یہ نگرانی وزارت جیسا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکومت شہریوں کے واٹس ایپ پیغامات کو ٹیپ کرنا چاہتی ہے اور اس سے دو ہفتوں میں جواب مانگا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑکے بنچ نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مہوا موترا کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا ساتھ ہی اس معاملے میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے تعاون مانگا۔بنچ نے کہا کہ حکومت شہریوں کے واٹس ایپ پیغامات کو ٹیپ کرنا چاہتی ہے اور یہ نگرانی راج بنانے جیسا ہوگا ۔موترا کی پیروی کر رہے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا کہ حکومت نے درخواست منگائی ہے اور ٹینڈر 20 اگست کو کھلے گا۔سنگھوی نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا ہب کے ذریعے سوشل میڈیا کی مواد کی نگرانی کرنا چاہتے ہیں۔اس پر بنچ نے کہا کہ وہ 20 اگست کو ٹینڈر کھلنے کے پہلے اس معاملے کو تین اگست کے لئے فہرست میں شمار کر رہی ہے اور اٹارنی جنرل یا حکومت کا کوئی بھی قانونی افسر اس معاملے میں عدالت کی مدد کرے گا۔اس سے پہلے 18 جون کو عدالت عظمیٰ نے درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کیا تھا جس میں سوشل میڈیا کمیوکیشن ہب بنانے کے مرکزی حکومت کے اقدام پر روک لگانے کی کوشش کی گئی تھی جو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے مواد کو جمع کر اس کا تجزیہ کرے گا۔ 


Share: